جی او آر گیٹ حملہ کیس: حماد اظہر، زبیر نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمے کے دانستہ طور پر روپوش ہونے والے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے اکبر خان، مسعود احمد سبحانی، ارسلان بن بشارت، فاروق انجم اور حبیب احمد کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔سرکاری وکیل کے مطابق ملزموں کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی لیکن پیش نہیں ہوئے بلکہ ملزم وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد بھی پیش نہیں ہوئے، ملزموں گرفتاری کے خدشے سے روپوش ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں کچھ ملزموں کو قید کی سزا ہو چکی ہے جبکہ اشتہاری ملزموں کا ٹرائل دوسرے مرحلہ میں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔