وفاقی وزیر داخلہ سے صومالی ہم منصب کی ملاقات، دہشتگردی، انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےصومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے دورہ پاکستان کے موقع پر ملاقات کی جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔
صومالی وزیر داخلہ کی اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے خیر مقدم کیا، ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
پاکستان اور صومالیہ کے وزرائے داخلہ نے ٹریننگ، بارڈر مینجمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، داخلی سلامتی، انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے لئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
آذربائیجان کی کمپنی کا پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان
صومالی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اس پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی صومالی ہم منصب کو پولیس اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
صومالیہ وزیر داخلہ علی یوسف نے کہا کہ اسلام آباد شہر کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدامات قابل تعریف ہیں، صومالیہ مشکل صورتحال میں ہے، دہشتگردوں کےخلاف لڑ رہے ہیں، امید ہے کہ اس دورے سے صومالیہ اور پاکستان کے تعلقات میں وسعت پیدا ہوگی۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر دیا
محسن نقوی نے کہا کہ صومالیہ کو درپیش چیلنجز کا ادراک ہے، انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں صومالیہ کو مکمل تعاون فراہم کریں گے، علاج اور تعلیم کیلئے آنے والے صومالی شہریوں کو ویزہ سہولت دی جائے گی۔
اس موقع پر صومالی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے لیے وزیراعظم صومالیہ کا خصوصی پیغام پیش کیا، صومالی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو صومالیہ کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔
پاک فوج کے زیر اہتمام نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخوا اختتام پذیر
صومالی وفد میں شیخ نور محمد، حسن حمزہ عدن، عثمان عبداللہی، ادل عبدی، آسمہ ہاغی تھیں جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صومالی وزیر داخلہ صومالیہ کے محسن نقوی اتفاق کیا داخلہ نے کیا گیا
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم