سول سروس محض ایک ملازمت نہیں یہ عوامی خدمت کی ایک سرمایہ کاری ہے: چیئرمین ایچ بی ایل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
چیئرمین ایچ بی ایل سلطان علی الانا نے کہا ہے کہ سول سروس محض ایک ملازمت نہیں بلکہ یہ عوامی خدمت کے مستقبل میں ایک سرمایہ کاری ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کراچی میں 45ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (بی ایس-18 افسران) کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سلطان علی الانا نے پاکستان کے گورننس کے منظر نامے میں سول سروس کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے میرٹ کو کامیابی کی کلید قرار دیا اور کہا کہ "تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ جب میرٹ کمزور ہوتا ہے تو نتائج کمزور ہوتے ہیں، جب آپ میرٹ کو نظر انداز کرتے ہیں تو سسٹم میں نااہلی (incompetence) کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، جو مزید نااہلی کو جنم دیتی ہے۔" انہوں نے سنگاپور کے لی کوان یئو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط سیاسی قیادت کو ایک غیر جانبدار، ایماندار اور میرٹ پر بھرتی ہونے والی سول سروس کی ضرورت ہوتی ہے۔ چیئرمین ایچ بی ایل نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ ریاست کی مشینری اور عام شہریوں کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتے ہیں، آپ کا کام اختیارات کو احتساب میں بدلنا ہے، سول سروس کا کام صرف انتظامیہ چلانا نہیں بلکہ یہ عوامی اعتماد، وسائل اور قومی وقار کی نگہبانی (Stewardship) ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی اور سکیورٹی کے پیچیدہ چیلنجز سے گزر رہا ہے اور ٹیکنالوجی معاشرے کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے۔ مزید براں سلطان علی الانا نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے محکموں میں واپس جا کر عوام کی بات زیادہ سنیں، مشاورت کریں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات، غریبوں اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم