مری میں شدید برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
فائل فوٹو
مری میں شدید برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
مری کے اندر موجود 5 ہزار گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
مری کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہیوی مشینری، کرینیں اور لوڈرز شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث مزید گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حالیہ.
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، تمام وسائل انخلا کے لیے وقف کردیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں، پولیس اور انتظامیہ سڑکوں پر موجود ہے۔
شہریوں کو مری کا سفر فوری ترک کرنے اور گاڑیوں میں ہیٹر استعمال کرنے والے آکسیجن کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک آخری سیاح نہیں نکل جاتا تمام افسران فیلڈ میں رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔