صدرمملکت سے اردن کیلئے نامزد سفیرمیجر جنرل( ر ) خرم سرفراز کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لئے نامزد سفیرریٹائرڈمیجر جنرل خرم سرفراز خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔میجر جنرل ریٹائرڈ خرم سرفراز خان کو اردن کے ساتھ فلسطین کے لئے بھی اسناد تقرری پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم، اردن کے برادر عوام اور ریاستِ فلسطین کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کی بنیاد پر دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ گزشتہ برس شاہِ اردن کے دورۂ پاکستان کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ دوطرفہ تعاون بالخصوص سیاسی روابط، تجارت،سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی کے شعبوں، عوامی روابط، افرادی قوت کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
صدرمملکت نے اردن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو اجاگر کیا اور پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بہتر قونصلر خدمات، رابطہ کاری اور کمیونٹی کے ساتھ قریبی تعاون کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
فلسطین کے حوالے سے صدر مملکت نے پاکستان کے اصولی مؤقف اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،، کے لیے سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اردن کے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :