اقتصادی تعاون تنظیم کا ای سی او وزارتی اجلاس؛ موسمیاتی خطرات کیخلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
اسلام آباد:
این ڈی ایم اے پاکستان کے زیر اہتمام اقتصادی تعاون تنظیم کا دو روزہ دسواں ای سی او وزارتی اجلاس 21 تا 22 جنوری اسلام آباد میں منعقد ہوا، ای سی او ارکان ممالک نے آفات اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون اور مشترکہ اقدامات کو مزید موثر اور مربوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کی۔ یہ پاکستان کی جانب سے پہلی بار آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک کے حوالے سے ای سی او اجلاس کی میزبانی ہے۔ ای سی او اجلاس میں رکن ممالک کے وزراء اور، سینئر حکام سمیت متعلقہ عالمی و علاقائی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات اور ان کے باعث آنے والی آفات آج کی حقیقت ہیں۔
وزارتی اجلاس میں 21 جنوری کو ہوئے اعلی سطح ورکنگ گروپ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ بعدازاں اجلاس کے دوسرے روز ای سی او وژن 2025ء اور سینڈائی فریم ورک سے ہم آہنگ اسلام آباد کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
آذربائیجان کے نائب وزیر ایمرجنسی حالات نے آفات اور موسمیاتی خطرات کی بڑھتی ہوئی شدت سے نمٹنے کے لیے علاقائی ہم آہنگی پر زور دیا۔
کرغزستان کے نائب وزیر نے مشترکہ تیاری، صلاحیت سازی اور پیشگی آگاہی اور تیاری کے موثر اور مربوط نظام کی ضرورت پر زور دیا۔
تاجکستان کے نائب چیئرمین نے موسمیاتی تبدیلیوں کو آفات اور خطرات میں شدت کی بڑی وجہ قرار دیا ۔
ترکیہ کے سربراہ آفاد نے مشترکہ تربیت، فرضی مشقوں اور زلزلہ کے حوالے سے معلومات کے فوری تبادلہ کے لیے اقدامات تجویز کیے۔
ازبکستان کے نائب وزیر نے ادارہ جاتی تعاون اور عملی اقدامات پر زور دیا۔
پاکستان نے ای سی او خطے میں آفات اور ممکنہ خطرات کے تدارک کے لیے جدید اور جامع حکمتِ عملی تشکیل دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ای سی او ارکان ممالک نے آفات اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون اور مشترکہ اقدامات کو مزید موثر اور مربوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
این ڈی ایم اے کے ممبر ڈی آر آر محمد ادریس محسود نے این ای او سی کے ذریعے پیشگی آگاہی اور تیاری کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ ترکمانستان اور ایران نے ای سی اولائحہ عمل کے تحت علاقائی تعاون کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
پاکستان کی جانب سے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کو ای سی او ممالک کے لیے آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سینٹر کے طور پر استعمال کرنے کی پیشکش کی گئی۔ ای سی او رکن ممالک نے این ڈی ایم اے کے این ای او سی ماڈل کو خطے میں مشترکہ طور پر فعال بنانے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں مشترکہ تربیتی پروگرامز اور جامع بین الاقوامی فرضی مشقوں کے انعقاد کی منظوری دی گئی۔ ای سی او ممالک کے لیے تمام ممکنہ آفات اور علاقائی سطح پرخطرات کی تشخیص کی منظوری ہوئی۔
تلاش اور بچاؤ کے اقداما ت کے لیے صلاحیتی دائرہ کار، سامان کی ترسیل اور امدادی اقدامات میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ترکیہ کی جانب سے زلزلہ سے متعلق مشترکہ معلوماتی سینٹر کے قیام کی پیشکش کا خیرمقدم کیا گیا۔
رکن ممالک کی جانب سے یو این ای ایس سی اے پی، اے پی ڈی آئی ایم اور یونیسف کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ای سی او رکن ممالک میں بچوں کے لیے آفات اور ممکنہ خطرات سے متعلق کارٹون ویڈیو منصوبے کا اجرا کیا گیا۔
اسلام آباد اعلامیے کے مطابق اجلاس میں خواتین، نوجوانوں لڑکیوں، معذور افراد اور دیگر کمزور طبقات کو بااختیار بنانے پر زور دیا گیا۔ جامع حکومتی اور سماجی اشتراک سے آفات اور موسمیاتی خطرات کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ای سی او رکن ممالک نے تمام اقدامات کو ای سی او لائحہ عمل 2035ء کے مطابق جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ای سی او سیکرٹریٹ کے ذریعے آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے حوالے سے تمام منصوبوں کی پیش رفت کے جائزہ کے مؤثر لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا، اسلام آباد اعلامیہ ای سی او ممالک کے عوام کے تحفظ کا مشترکہ عزم ہے، پاکستان این ای او سی کے ذریعے ای سی او ممالک کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے عزم کا اعادہ کیا سے نمٹنے کے لیے سی او ممالک ڈی ایم اے پر اتفاق کیا کے تدارک کے اسلام آباد کی جانب سے پر زور دیا رکن ممالک اجلاس میں ممالک کے ممالک نے کے نائب کیا گیا
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان