گوگل سرچ میں پرسنلائزڈ انٹیلی جنس متعارف، اے آئی صارف کی پسند کے مطابق نتائج پیش کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل نے اپنی سرچ سروس میں پرسنلائزڈ انٹیلی جنس نامی نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر متعارف کرا دیا ہے، جسے گوگل سرچ کے اے آئی موڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
گوگل کے مطابق یہ نیا فیچر صارف کے جی میل اور گوگل فوٹوز سے محدود معلومات حاصل کر کے سرچ نتائج کو زیادہ ذاتی، موزوں اور ترجیحی بنانے میں مدد دیتا ہے، اے آئی موڈ دراصل گوگل کا ایجنٹک سرچ نظام ہے، جس میں مصنوعی ذہانت خودکار طور پر صارف کے لیے تلاش کا عمل انجام دیتی ہے۔
پرسنلائزڈ انٹیلی جنس کو فعال کرنے کے بعد اے آئی ٹیکنالوجی صارف کی ای میلز اور تصاویر میں موجود مخصوص تفصیلات کو مدنظر رکھ کر سرچ نتائج ترتیب دیتی ہے، مثال کے طور پر اگر کوئی صارف جوتوں کی تلاش کرتا ہے تو گوگل اے آئی اس کے ماضی کے خریداری کے رجحانات، پسندیدہ برانڈز اور سابقہ سرچ ہسٹری سے اخذ کردہ معلومات کی بنیاد پر نتائج پیش کرے گی۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ فیچر خودکار طور پر فعال نہیں ہوگا بلکہ صارف کو اپنی مرضی سے اسے ٹرن آن کرنا ہوگا، اس عمل میں جی میل ان باکس یا دیگر ایپس کے مکمل ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کی جائے گی بلکہ صرف محدود معلومات کو اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ نیا فیچر گوگل لیبز کے تحت ایک تجرباتی منصوبے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور فی الحال امریکا میں گوگل اے آئی پرو اور اے آئی الٹرا سبسکرپشن رکھنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسے ویب، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے کے بعد اس فیچر کو بتدریج امریکا سے باہر دیگر ممالک کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا، جس سے سرچ کا تجربہ پہلے سے کہیں زیادہ ذاتی اور ذہین ہو جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔