کوئٹہ میں متاثرہ پلازے کے دورے کے موقع پر کمشنر شاہزیب کاکڑ نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تاجروں کے نقصانات کے ازالے کیلیے سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حلیم پلازے میں آتشزدگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تاجروں کے نقصانات کے ازالے کے لیے سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح محمد روڈ پر آتشزدگی سے متاثرہ پلازہ کے دروے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران بلوچستان رحیم خان کاکڑ سمیت دیگر تاجر رہنماء اور دکاندار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کمشنر نے متاثرہ تاجروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تاجروں کے نقصانات کے ازالے کے لیے سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ افراد کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیموں نے بروقت اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار