ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں بنگلادیش نے پاکستان سے اپنی شکست کا بدلہ لے لیا۔

بنکاک میں کھیلے جارہے ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ 2026 میں بنگلادیش نے پاکستان کو تختہ مشق بناتے ہوئے 1-9 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے تحت 7 ممالک کے درمیان جاری ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستان کو اپنے آخری چھٹے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فاتح ٹیم نے تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 9 گول کیے جبکہ پاکستان صرف ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب رہا۔

End of the tournament journey ????????
Bangladesh win 9–1, Pakistan close their SAFF campaign with pride ???? pic.

twitter.com/UJV0ZY1Z4j

— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) January 23, 2026

پاکستان نے چیمپئن شپ کے اپنے 6 میچز میں سے 2 میں فتح حاصل کی، ایک مقابلہ ڈرا ہوا جبکہ 3 میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے مجموعی طور پر 12 گول داغے جبکہ اس کے خلاف 27 گول ہوئے۔

پاکستان نے اپنے تمام 6 میچز میں 7 پوائنٹس جوڑے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ساف مینز فٹسال چیمپئن شپ میں اپنے پانچویں میچ میں بنگلادیش کو 1-5 سے قابو کیا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر 10پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان پاکستان نے اب تک اپنے تین میچز جیتے، ایک ہارا اور ایک برابر رہا۔

پاکستان اپنے آخری میچ میں پیر کو بھارت سے ٹکرائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ پاکستان نے

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی