راولپنڈی:

پاک فوج کی جانب سے برف باری کے دوران تیراہ سے عارضی انخلاء کرنے والے شہریوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

برف باری اور شدید سرد موسم کے دوران پاک فوج تیراہ سے آنے والی سڑکوں سے برف ہٹانے میں مشغول ہے تاکہ تیراہ کے مکین آسانی سے نقل مکانی کر سکیں، برف باری کے دوران پاک فوج اور مقامی انتظامیہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہی ہے۔

پاک فوج نے 20 پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا، پاک فوج کی جانب سے تیراہ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میں متاثرین کے لئے 200 بستروں کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

متاثرہ افراد کو خوراک، گرم رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے ٹرانسپورٹ اور نقل مکانی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دیا جا رہا ہے، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی خصوصی دیکھ بھال کے لیے الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں فوری بحران کی تشخیص اور صورتحال کی نگرانی کے لیے ٹیمیں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت حل نکالا جا سکے۔ وادی تیرہ میں  بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی خصوصی دیکھ بھال کے لیے الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے برف باری کے دوران کالام اور مہمند میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں  کیلئے بھی امدادی سرگرمیاں شب و روز جاری ہیں۔

برف باری اور شدید سرد موسم کے دوران پاک فوج کے جوان  کالام ، مہمند میں سیاحوں کو ریسکیو کر رہے ہیں۔ پاک فوج نے برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکال کر  شہریوں اور سیاحوں کو باحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

کالام میں برف باری کے دوران پاک فوج اور مقامی انتظامیہ مل کر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہی ہے، پاک فوج اورمقامی انتظامیہ کی امدادی کارروائیوں کے بعد کالام میں  مٹلتان بازار کو شہریوں اور سیاحوں  کیلئے  کھول دیا گیا۔

سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں اور سیاحوں نے پاک فوج کے شاندار ریسکیو آپریشن کو سراہا اور دل کی گہرائیوں سے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برف باری کے دوران کے دوران پاک فوج پاک فوج اور اور سیاحوں پاک فوج کی کی جانب سے کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار