Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:29:03 GMT

ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کی خبریں،حکومت نے وضاحت کردی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کی خبریں،حکومت نے وضاحت کردی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد، جھوٹ اور منظم گمراہ کن مہم قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نہ تو اس نوعیت کی کسی تجویز پر غور کر رہی ہے اور نہ ہی پارلیمان میں اس حوالے سے کوئی قانون سازی زیرِ بحث ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ متعدد شہریوں نے ان سے اس مبینہ تجویز کے بارے میں سوالات کیے.

جس پر وضاحت ضروری ہو گئی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ووٹنگ کی عمر میں اضافے سے متعلق نہ کوئی منصوبہ زیرِ غور ہے اور نہ ہی حکومت ایسا کوئی اقدام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کے نوجوانوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور ان کے آئینی حقِ رائے دہی کو محدود کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور وہ ملک کے مستقبل کے بارے میں باشعور اور ذمہ دار فیصلے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ سیاسی مقاصد کے لیے بے جا تنازع کھڑا کیا جا سکے اور عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبروں کا مقصد نوجوانوں میں بے چینی پیدا کرنا اور حکومت کے خلاف منفی فضا بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا،’’نہ کسی مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں اور نہ ہی کسی اور فورم پر ووٹنگ کی عمر بڑھانے سے متعلق کوئی قانون سازی زیرِ غور ہے۔احسن اقبال کے مطابق حکومت نوجوانوں کو قومی ترقی کے عمل میں فعال شراکت دار سمجھتی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران بعض میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر یہ دعوے سامنے آئے تھے کہ حکومت ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 25 سال کرنے پر غور کر رہی ہے.جس کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی تھی۔ وفاقی وزیر کی وضاحت کے بعد ان خبروں کی تردید ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران بعض میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر یہ دعوے سامنے آئے تھے کہ حکومت ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 25 سال کرنے پر غور کر رہی ہے. جس کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی تھی۔ وفاقی وزیر کی وضاحت کے بعد ان خبروں کی تردید ہو گئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ووٹ ڈالنے کی احسن اقبال وفاقی وزیر سال کرنے کہ حکومت ہے اور کے بعد

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع