کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں: ایران
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں: ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
تہران: (آئی پی ایس) ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں فوری ردعمل دیں گے، جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاکپور نے واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ ہمارے دشمن غلط فہمی میں نہ رہیں، ہمارا ہاتھ ہتھیاروں کے ٹریگر پر ہے، کسی بھی حملے کی صورت میں جواب دینگے۔
جنرل پاکپور نے مزید کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ہماری طاقت کے حوالے سے غلط اندازے لگانے کا نتیجہ ان کے لیے اچھا نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو 12 روزہ جنگ کے بعد کم ازکم اتنا اندازہ تو ہوگیا ہوگا کہ ہم پر حملے کی صورت میں انہیں درناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کا انہی کو بعد میں پچھتاوا ہوگا۔
انہوں کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ایرانی افواج پہلے سے زیادہ بہتر طور پر تیار ہیں اور صیہونی ریاست یا امریکا نے کوئی سازش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی طرف امریکا کی بڑی فوجی نفری روانہ کر دی گئی ہے جس میں جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں، احتیاط کے طور پر فوج بھیجی جا رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: وزیرخارجہ ترکیہ غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: وزیرخارجہ ترکیہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی، 77 افراد تاحال لاپتہ وادی تیراہ میں بارش اور شدید برفباری، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں، ریسکیو آپریشن جاری مری میں اب تک 4انچ سے زائد برفباری، 10ہزار سے زائد گاڑیاں داخل، ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا جوانوں کا حوصلہ... چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی عالمی اقتصادی فورم اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر فوجی آپریشنز مسلط کیے جا رہے ہیں، وزیراعلی سہیل آفریدی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :