حکومت 3 سال سے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت ساڑھے تین سال سے سابق وزیراعظم عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بن کرانے میں ناکام رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرانے کے لیے حکومت کی جانب سے گزشتہ ساڑھے تین سال سے کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن سے معلوم ہوا ہے کہ 21 اگست 2022ء کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پہلی مرتبہ عمران خان کا اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے ایکس انتظامیہ کو خط لکھا۔بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد 18 اپریل 2024ء کو ایک اور درخواست ارسال کی گئی، جس میں توشہ خانہ، سائفر اور عدت کیسز میں سزاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کا اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا، 27 نومبر 2025 کو عمران خان کی 47 ٹویٹس بلاک کرنے کی درخواست دی گئی جن میں سے ایکس نے صرف ایک ٹویٹ بلاک کی یعنی مجموعی طور پر ساڑھے تین سال کے دوران پی ٹی اے نے 3 مرتبہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو تحریری درخواستیں دیں تاہم ہر بار ایکس انتظامیہ نے ان درخواستوں کو مسترد کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام ، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو جواب آچکا ہے، پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش ہے، دیکھ لیں رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ کا جواب کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمران خان کا ایکس اکاو نٹ اکاو نٹ بند کرنے پی ٹی اے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ