سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے اسلام کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی اور ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا عملی نمونہ قائم کیا، امام حسینؑ کا کردار آج بھی دنیا بھر میں ظلم کے خلاف جدوجہد اور حق کی حمایت کا پیغام دیتا ہے۔ کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کی ولادت ہم سب کے لیے باعثِ برکت ہے اور یہ دن پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشی اور فخر کا پیغام لے کر آتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حضرت علیؑ اور بی بی فاطمہؑ کے فرزند حضرت امام حسینؑ کی تعلیمات انسانیت، صبر اور استقامت کا عظیم درس دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ حق، انصاف اور قربانی کی ایسی لازوال علامت ہیں جو رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے اسلام کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی اور ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا عملی نمونہ قائم کیا، امام حسینؑ کا کردار آج بھی دنیا بھر میں ظلم کے خلاف جدوجہد اور حق کی حمایت کا پیغام دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے زور دیا کہ ہمیں امام حسینؑ کے راستے پر چلتے ہوئے معاشرے میں عدل و انصاف، صبر اور حق گوئی کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ایک پرامن اور منصفانہ سماج تشکیل دیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید مراد علی شاہ نے کی ولادت کا پیغام کہ حضرت کے لیے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن