صومالی وزیر داخلہ کی آمد، دہشتگردی و انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
صومالی وزیر داخلہ کی آمد، دہشتگردی و انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے دورہ پاکستان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔
صومالی وزیر داخلہ کی اعلی سطح کے وفد کے ساتھ وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے خیر مقدم کیا، ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور صومالیہ کے وزرائے داخلہ نے ٹریننگ، بارڈر مینجمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، داخلی سلامتی، انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے لئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔صومالی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اس پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی صومالی ہم منصب کو پولیس اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
صومالیہ وزیر داخلہ علی یوسف نے کہا کہ اسلام آباد شہر کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدامات قابل تعریف ہیں، صومالیہ مشکل صورتحال میں ہے، دہشتگردوں کیخلاف لڑ رہے ہیں، امید ہے کہ اس دورے سے صومالیہ اور پاکستان کے تعلقات میں وسعت پیدا ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ صومالیہ کو درپیش چیلنجز کا ادراک ہے، انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں صومالیہ کو مکمل تعاون فراہم کریں گے، علاج اور تعلیم کیلئے آنے والے صومالی شہریوں کو ویزہ سہولت دی جائے گی۔ اس موقع پر صومالی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے لیے وزیراعظم صومالیہ کا خصوصی پیغام پیش کیا، صومالی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو صومالیہ کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔
صومالی وفد میں شیخ نور محمد، حسن حمزہ عدن، عثمان عبداللہی، ادل عبدی، آسمہ ہاغی تھیں جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ طاس معاہدے پر اقوامِ متحدہ کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 35 دن مکمل، بھارت نے جواب نہ دیا سندھ طاس معاہدے پر اقوامِ متحدہ کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 35 دن مکمل، بھارت نے جواب نہ دیا وفاقی حکومت نے گریڈ20کے آفیسر طلعت محمود کی بطور ممبر اسٹیٹ اضافی چارج توسیع کر دی،نوٹیفیکشن سب نیوز پر چیئر مین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں ماحولیات کے مکمل تحفظ کے عزم کا اعادہ ایمان مزاری، ہادی علی کی 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ، انسداددِہشتگردی عدالت نے جیل بھیجوا دیا امریکہ 78سال بعد عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہوگیا، فیصلہ فوری طور پر نافذ ہوگا ٹرمپ کینیڈا سے ناراض، بورڈ آف پیس میں شمولیت کا دعوت نامہ واپسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صومالی وزیر داخلہ مشترکہ حکمت صومالیہ کے اسلام آباد اتفاق کیا محسن نقوی پر اتفاق داخلہ نے کیا گیا
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔