Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:59:28 GMT

کریک ڈاؤن کے باعث پیٹرولیم لیوی وصولی میں نمایاں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کسٹمزانفورسمنٹ کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات جاری ہے۔ ملک بھر میں ایک ہزار 442 غیرقانونی پیٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے۔ بعض علاقوں میں 134 پیٹرول پمپ غیرقانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کر رہے ہیں ۔ کریک ڈاؤن کے باعث پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی بڑھ گئی۔

دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 828 ارب روپے وصول کئے جا چکے ۔ جو مقررہ ہدف سے 94 ارب روپے زیادہ تھے ۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے مقابلے بھی لیوی میں 284 ارب روپے اضافہ ہوا ۔

جولائی سے نومبر کے دوران پی ڈی ایل آمدن 706 ارب روپے رہی۔ 146 ارب روپے ایندھن کی قانونی سپلائی ، 138 ارب قیمتوں میں اضافے کی مد میں وصول کئےگئے ۔ چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں می کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے