مریم نواز کا پنجاب میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
لاہور:
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بسنت فیسٹیول سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو خوشیاں لوٹانے آئی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے خوشی کا ماحول چھین کر لڑائی جھگڑوں اور فتنہ فساد کے سپرد کر دیا گیا، پنجاب دل والوں کا صوبہ ہے لیکن عوام کو تفریح سے دور کر دیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو شروع کیا، اس سا ل بھی منائیں گے، پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کی اطلاع دینے والا بسنت کا خوبصورت تہوار 800سال قبل شروع ہوا، بسنت پنجاب کی ثقافت اور ورثہ ہے، دنیا پنجاب کے کلچر کو بہت اہمیت دیتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو بسنت کی خوش خبری دینا چاہتی ہوں، 6، 7 اور 8 فروری کو پہلی مرتبہ گورنمنٹ اسپانسرڈ اور آرگنائزڈ بسنت منانے جارہے ہیں، بسنت جیسے تہوار کا حادثات سے منسلک ہونا افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے جامع سیفٹی پلان بنایا گیا، لاہور کو ریڈ، یلو اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے، لاہور میں 10 لاکھ بائیکوں پر مفت سیفٹی راڈ لگا رہے ہیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ بسنت کے تہوار کے لیے 2150 مینوفیکچر، ٹریڈرز، دکان داروں اور دیگر متعلقین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے، بسنت سے پہلے پتنگ بازی کرنے پر 600 سے زائد مقدمات درج اور 641 گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بنائی اور فروخت ہونے والی27 ہزار سے زائد پتنگیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، بسنت منانے کے لیے 10 ہزار سے زائد ضمانتی بانڈ لیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہرصورت عوام کا تحفظ یقینی بنانا چاہتے ہیں، بسنت سیفٹی پلان عوام کو سزا دینے کے لیے نہیں بلکہ تحفظ کے لیے ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بسنت کے دوران ڈور کی چرخی منع ہے، صرف پنا استعمال کیا جاسکتا ہے، پتنگ بازی کے لیے کاٹن کے 9 دھاگوں پر مشتمل ڈور ہی استعمال کی جاسکے گی، نائیلون اور دھاتی تار کی ڈور استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مقررہ ساز سے بڑا پتنگ اور گڈا بھی اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ممنوعہ ڈور استعمال کرنے پر 5 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 6، 7 اور 8 فروری کے علاوہ بسنت بازی پر جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی، غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کرنے والے والدین اور سرپرست ذمہ دار ہوں گے کیونکہ انتظامیہ قانونی کارروائی کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی مذاق نہیں، عوام کی جان کے تحفظ کا معاملہ ہے، ریڈ زون میں سیفٹی راڈ کے ساتھ ہی بائیک کو آنے کی اجازت ہوگی، راڈ کے بغیر بائیک چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ہمارا مفاد نہیں صرف عوام کی حفاظت کے لیے کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممنوعہ پتنگ بازی کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام دیا جائے گا، 6، 7 اور 8 فروری کو پتنگ بازی کے لیے 35 انچ پتنگ اور 40 انچ کا گڈا استعمال کیا جاسکے گا، بسنت کے موقع پر ٹریفک کے لیے خصوصی پلان بھی تیار کیا گیا ہے، 100 ٹریفک پولیس کیمپ لگائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بسنت پر ستھرا پنجاب کے ورکروں کے علاوہ 40 ہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے جہاں ڈور پھرنے کے واقعات پیش آئے ان علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بسنت ٹرانسپورٹ پلان کے تحت فری رائیڈ کی سہولت دیں گے، 500 بسیں چلا رہے ہیں، اورنج لائن، میٹرو بس، الیکٹرو بس اور فیڈر بس پر سفر مفت ہوگا، یانگوکے 6 ہزار ر کشے اور 24 روٹ پر 60 ہزار رائیڈ میسر ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسنت ٹریفک پلان کے تحت تمام چھوٹے بڑے رو ڈ اورراستے کور کیے گئے ہیں، فری رائیڈ کا مقصد بائیک کے استعمال سے روکنا اور نقصان سے بچنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اور کمشنر آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جہاں 24/7 ہائی الرٹ ہوگا، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے تین روزہ بسنت میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ بسنت پر پولیس، فائربریگیڈ، ایمبولینس اور ہیلتھ پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے، عوام سے ڈس انفارمیشن یا افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتی ہوں، بسنت عوام کی تفریح اور خوشی کے لیے ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 6 فروری کی رات بسنت فیسٹول کی لانچنگ کی جائے گی اور7 فروری کو باقاعدہ آغاز ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ کو خوشی منانے کا انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کہ پنجاب پنجاب کے عوام کو دیا گیا کیا گیا جائے گی کہ بسنت گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔
چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟