دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون فٹبالر کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
امریکی خاتون فٹبال اسٹار ٹرینیٹی روڈمین 2026 میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون فٹبالر بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟
بی بی سی اسپورٹس کے مطابق ٹرینیٹی نے واشنگٹن اسپرٹ کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ طے کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔
این بی اے کے سابق اسٹار ڈینس روڈمین کی صاحبزادی ٹرینیٹی روڈمین نے واشنگٹن اسپرٹ کے ساتھ 3 سالہ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت انہیں بونس سمیت سالانہ تقریباً 20 لاکھ ڈالر (15 لاکھ پاؤنڈ) ادا کیے جائیں گے۔
یہ معاہدہ 22 جنوری کو ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کیا گیا جو انہیں 2028 تک کلب سے وابستہ رکھے گا۔
مزید پڑھیے: ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا
23 سالہ ٹرینیٹی روڈمین اس سے قبل فری ایجنٹ تھیں کیونکہ واشنگٹن اسپرٹ کے ساتھ ان کا پچھلا معاہدہ 31 دسمبر کو ختم ہو گیا تھا۔
نیا قانون، نیا ریکارڈسنہ2025 تک نیشنل ویمنز ساکر لیگ میں ہر ٹیم کے لیے مجموعی تنخواہوں کی حد 35 لاکھ ڈالر مقرر تھی۔ تاہم دسمبر میں منظور ہونے والے نئے قانون ’ہائی امپیکٹ پلیئر‘ کے تحت کلبوں کو مخصوص معیار پر پورا اترنے والے اسٹار کھلاڑیوں پر اضافی 10 لاکھ ڈالر خرچ کرنے کی اجازت دی گئی جس سے یہ ریکارڈ معاہدہ ممکن ہوا۔
معاہدے پر دستخط کے بعد ٹرینیٹی روڈمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل یقین محسوس ہو رہا ہے اور میں بہت خوش اور شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تاریخی گیم چینجنگ لمحہ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
مزید پڑھیں: 2026 میں کھیلوں کے بڑے عالمی مقابلے، فٹبال ورلڈ کپ، ومبلڈن اور دیگر اہم ایونٹس
واشنگٹن اسپرٹ کی مالک مشیل کانگ نے بھی کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینیٹی ایک نسل کی نمائندہ کھلاڑی ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ اس کلب اور خواتین فٹبال کے مستقبل کی علامت ہیں۔
اس تاریخی معاہدے سے قبل اسپین کے کلب بارسلونا کی مڈفیلڈر آئیتانا بونماتی دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون فٹبالر تھیں۔
ٹرینیٹی روڈمین کون ہیں؟ٹرینیٹی روڈمین کی پیدائش کیلیفورنیا میں ہوئیں۔ وہ سابق پروفیشنل باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمین اور مشیل موئر کی بیٹی ہیں۔
انہوں نے سنہ 2021 میں محض 19 سال کی عمر میں ہائی اسکول سے سیدھا واشنگٹن اسپرٹ جوائن کیا۔ اس کے بعد سے وہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی آ رہی ہیں۔
انہوں نے سنہ 2021 میں واشنگٹن اسپرٹ کو این ڈبلیو ایس ایل چیمپیئن شپ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ ٹیم سال 2024 اور سال 2025 میں رنر اپ رہی۔
ٹرینیٹی روڈمین کو سنہ 2021 میں یو ایس ساکر کی ینگ فیمیل پلیئر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: 2026 ورلڈ کپ سے پہلے ہی سعودی عرب فٹبال کی دنیا کی سپر پاور بن گیا
انہوں نے سنہ 2022 میں امریکی ویمنز نیشنل فٹبال ٹیم کے لیے سینئر ڈیبیو کیا اور اب تک امریکا کی جانب سے 47 میچز کھیل چکی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئیتانا بونماتی ٹرینیٹی روڈمین ڈینس روڈمین سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فٹبالر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئیتانا بونماتی ٹرینیٹی روڈمین ڈینس روڈمین ٹرینیٹی روڈمین واشنگٹن اسپرٹ خاتون فٹبال ڈینس روڈمین سب سے زیادہ انہوں نے دنیا کی
پڑھیں:
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ پہلے تو اس ویڈیو کو فیک اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تخلیق بتایا گیا لیکن جب ویڈیو اصل نکل آئی تو ممتاز سینئیر سیاست دان نے دوسری شادی کرنے کا دعویٰ کیا۔ خاتون کے غیر شادی شدہ ہونے کی دستاویز نے سیاستدان کو زیادہ مشکل میں ڈال دیا۔ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئیر سیاستدان غازی نذرالاسلام کی ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک کی مبینہ دوسری شادی کے معاملے پر تنازع ان کے دوسری شادی کا اعتراف کر لینے کے بعد کم نہیں ہوا۔ اب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کروا رہی ہے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق غازی نذرالاسلام کی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ پہلے تو ان کے حامیوں نے اس ویڈیو کو ڈیپ فیک اور آڑٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا، لیکن جب تنقید کرنے والے خاموش نہیں ہوئے تو بعض لوگوں نے اس ویڈیو کی سافٹ وئیرز کی مدد سے ویریفیکیشن کی۔ فیکٹ چیک کرنے والے ایک ادارے نے بتا دیا کہ ویکڈو بالکل اصلی ہے۔ نذر الاسلام کی نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے یا اس میں کوئی تبدیلی کیے جانے کے شواہد نہیں مل۔ اس کے بعد لوگوں کی ساری توجہ ویڈیو میں شامل افراد اور ان کے باہمی تعلق پر مرکوز ہوگئی۔ جب سوشل میڈیا پر تنقید کافی برھ گئی تو جماعت اسلامی کے سینئیر سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ نے ویڈیو کلپ میں اپنے ساتھ دکھائی دینے والی نوجوان خاتون کو اپنی بیوی قرار دے دیا۔ غازی نذرالاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون ان کی دوسری بیوی ہے اور ان کی شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور ان کی پہلی بیوی کی رضامندی سے ہوئی تھی۔
چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات
نذر الاسلام نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اس وائرل ویڈیو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرکے بھتہ خوری اور سیاسی کردار کشی کےلیے منظرِ عام پر لایا گیا۔ جماعت اسلامی کے اس سینئیر رکنِ پارلیمنٹ کی پہلی بیوی نے اس موقع پر شوہر کا ساتھ دیا اور ایک ویڈیو بیان میں اپنے عمر رسیدہ شوہر کے مؤقف کی تصدیق کی کہ ان کے شوہر نے نوجوان لڑکی مریم بیگم سے دوسری شادی کرلی ہے۔ مریم بیگم نے بھی ایک علیحدہ ویڈیو میں خود کو غازی نذرالاسلام کی بیوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور نذر الاسلام کی پہلی بیوی کی موجودگی میں ہوئی تھی۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا
بنگلہ دیشی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق غازی نذرالاسلام اور ان کے خاندان کی تصدیق کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون مریم بیگم سے متعلق قانونی دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ یا خاتون اور ان کے اہلخانہ نے دستاویز ات میں موجود تضاد پر کوئی وضاحت دی ہے۔ شادی کے پانچ دن بعد نذر الاسلام نے بیوی کو کنوارا ظاہر کر کے اسکی سرکاری نوکری کی سفارش کی؟ ایک دستاویز میں نذر السلام کے ساتھ نظز آنے والی لڑکی مریم کی ازدواجی حیثیت ’غیر شادی شدہ‘ درج ہے اور اس دستاویز پر غازی نذرالاسلام کی جانب سے 22 جون، یعنی اپنی بتائی ہوئی مبینہ شادی کی تاریخ کے پانچ روز بعد، سرکاری ملازمت کے لیے سفارش بھی موجود دکھائی دیتی ہے۔
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق یہ خاتون سرکاری ملازمت کی خواہاں تھیں اور غازی نذرالاسلام نے ان کی درخواست کی سفارش کی تھی۔ غازی نذرالاسلام نے ان تمام کہانیوں نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور پیچیدہ کہانی سے پردہ اٹھا دیا جو دال میں کافی کچھ کالا ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ عمر رسیدہ سیاستدان نذر الاسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو وہ ڈھاکا کے موگ بازار میں ایک دفتر گئے تھے جہاں ان کی دونوں بیویاں بھی موجود تھیں۔
نذر الاسلام نے الزام لگایا کہ ڈرائیور، دوسری کے ماموں اور چند نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ایک لاکھ ٹکا بھتہ وصول کیا، ان لوگوں نے نذر الاسلام کے بقول مزید رقم کا مطالبہ کیا اور ان لوگوں نے ہی ان کی مریم کے ساتھ خفیہ طور پر نجی ویڈیو ریکارڈ کرکے بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔ نذر الاسلام کے اس دعوے میں کمزوری یہ ہے کہ ویڈیو کلپ مین نذر الاسلام کو اس خاتون کے ساتھ اپنے کمرے میں بیٹھے اور بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ بازار کے کسی دفتر میں یرغمال بنا کر بھتہ لینے والوں کی رسائی ان کے گھر کے کمرے تک کیسے تھی۔
پاکستان نے کابل فضائی حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی
اس سکینڈل کے سوشل میڈیا اور میڈیا میں بہت زیادہ ڈسکس ہونے کے بعد آخر کار جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد تنظیم کے اندر تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان الحق محبوب زبیر کے مطابق پارٹی میڈیا رپورٹس، رکنِ پارلیمنٹ، ان کی دونوں بیویوں اور خاتون کے والد کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے۔
مزید :