نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری حکومتی مداخلت اور ریلیف کی فراہمی ضروری ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب ان مخصوص دیہاتوں میں سرکاری سطح پر بحالی اور ریلیف کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ زلزلہ متاثرین کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ گلگت بلتستان نے حالیہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے پیشِ نظر ضلع ہنزہ کی وادی چپورسن کے تین دیہات کو باقاعدہ طور پر آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ زلزلے نے وادی چپورسن کے دیہات زود خون، ست مرگ اور اسپنج میں شدید تباہی مچائی ہے۔ ان علاقوں میں رہائشی مکانات عوامی بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) اور لائیو اسٹاک (مویشیوں) کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ یہ اعلامیہ نیشنل کلیمیٹی (پریوینشن اینڈ ریلیف) ایکٹ 1958ء کے سیکشن 3 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری حکومتی مداخلت اور ریلیف کی فراہمی ضروری ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب ان مخصوص دیہاتوں میں سرکاری سطح پر بحالی اور ریلیف کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ زلزلہ متاثرین کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور ریلیف

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا