data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع نے امریکی صدر کے زیرِ سرپرستی قائم غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ فیصلہ آٹھ بڑے اسلامی اور اہم ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد انتہائی سوچ سمجھ کر کیا ہے، پاک فوج کسی بھی صورت حماس کو غیر مسلح کرنے یا فلسطین سمیت کسی مسلمان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عسکری ذرائع نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں پاکستان نے امن بورڈ میں شرکت کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا، اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکنے کی عملی صلاحیت صرف امریکا کے پاس ہے اور اسی تناظر میں سفارتی سطح پر پیش رفت کی جا رہی ہے۔

عسکری ذرائع نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے تحت پاکستان کی فوج کا کردار واضح اور محدود ہوگا اور یہ کردار کسی بھی صورت کسی اسلامی تنظیم، فلسطینی عوام یا کسی مسلمان ملک کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا، پاکستان نے اپنی اصولی پالیسی اور قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔

بریفنگ کے دوران عسکری ذرائع نے چین کے ساتھ تعلقات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں چین موجود ہو وہاں پاکستان کو کوئی تشویش نہیں ہوتی اور جہاں پاکستان ہو وہاں چین کو فکر نہیں ہوتی، چین کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے، جبکہ برطانیہ اور یورپی ممالک امریکا کے اتحادی ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔

معرکۂ حق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عسکری ذرائع نے کہا کہ اس میں تمام فیصلے وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے، جبکہ فوج نے اپنی پیشہ ورانہ ان پٹ فراہم کی، سات مئی کو بھارتی ڈی جی ملٹری آپریشنز کی جانب سے پیغام موصول ہوا، جس کا پاکستان کی جانب سے دیا گیا جواب اتنا مؤثر تھا کہ دشمن کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کا اپنا ایک فیصلہ سازی کا نظام ہے کہ کس طرح اور کب جواب دینا ہے، اور وہ جواب دیا گیا۔

دہشت گردی سے متعلق سوال پر عسکری ذرائع نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اسی وقت ختم ہوگی جب نیت درست ہوگی، نیشنل ایکشن پلان کا پہلا نکتہ فوجی آپریشن ہے، جس پر عملدرآمد جاری ہے، بلوچستان میں اس وقت سب سے زیادہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس آپریشنز ہو رہے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مظلوم عوام کے حق میں اپنا کردار ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کی کرتے ہوئے کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار