وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ووٹر کی عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں کو مخالفین کا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ متعدد صحافیوں اور شہریوں نے ان سے سوال کیا ہے کہ آیا حکومت ووٹرز کی اہلیت کے لیے عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو ایسی کوئی تجویز زیرِ غور ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کی قانون سازی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے نوجوانوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور ان کے ووٹ کے حق کو محدود کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام خبریں مخالفین کی جانب سے پھیلائی جانے والی ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نہ پارلیمنٹ کے کسی مشترکہ اجلاس میں اور نہ ہی کسی اور فورم پر ووٹرز کی عمر بڑھانے کی کوئی تجویز زیرِ بحث ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے مستقبل کے بارے میں درست فیصلے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

آخر میں احسن اقبال نے ایک بار پھر ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض افواہیں ہیں، جو سیاسی مخالفین اپنی سیاست چمکانے کے لیے پھیلا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل احسن اقبال نے کہا کہ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی