فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے فٹبال کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سائیڈ لائنز پر دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان آنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو فٹبال کا ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان کو ایشیا کی صفِ اول کی فٹبال ٹیموں میں شامل کیا جانا چاہیے۔ فیفا صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور ہر باصلاحیت کھلاڑی کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ واضح رہے کہ فیفا اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور گزشتہ ماہ پاکستانی قانون ساز سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کی انسٹی ٹیوشنل ریفارمز کمیٹی میں شامل کیا جانا اس بڑھتے ہوئے تعاون کا اہم ثبوت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار