اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نادرا نے شناختی کارڈ ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی،  شہری پہلی بار اپنے شناختی ڈیٹا کے استعمال پر خود نگرانی کر سکیں گے۔نادرا نے شناختی کارڈ ڈیٹا کے تحفظ کیلئے نئی ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے شہری خود جان سکیں گے کہ ان کا شناختی ڈیٹا کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال ہوا۔ نادرا ایپ پر ڈیٹا ویری فکیشن کی مکمل تاریخ دستیاب ہوگی، جس میں یہ بھی واضح ہوگا کہ کس ادارے نے، کب اور کس نوعیت کی تصدیق کی۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے شہریوں کے شناختی ڈیٹا کے غلط استعمال پر مؤثر چیک اینڈ بیلنس ممکن ہوگا جبکہ ڈیٹا لیک اور غیر قانونی تصدیق کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ نادرا ایپ کے ذریعے پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا اور سائبر کرائم و جعلی تصدیقی کیسز کی حوصلہ شکنی کی جا سکے گی۔

پاکستان میں بینکنگ انڈسٹری کی سطح پر پہلی کامیاب سائبر ڈرل کراچی میں اختتام پذیر

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش