ایمان اور ہادی کو بظاہر خفیہ رکھی گئی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا: مصطفیٰ نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایمان اور ہادی کو بظاہر ایک ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ان کے خلاف ایف آئی آر کو ایک سال قبل درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر کو اس عرصے کے دوران خفیہ رکھا گیا۔
رہنما اپوزیشن اتحاد مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ من گھڑت ایف آئی آر میں مجھ سمیت پاکستان بھر سے وکلاء کو نامزد کیا گیا، یہ تو سراسر مذاق ہے، ایف آئی آرز سیل اور خفیہ رکھنا عدالتی فیصلوں میں غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واضح طور پر یہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک غیر قانونی اقدام ہے، ایک پُرامن احتجاج کے لیے دہشت گردی کے الزامات شامل کرنا مضحکہ خیز ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک سال بعد یہ معلوم ہوا کہ وہ پُرامن احتجاج پُرتشدد بن گیا تھا، یہ انسدادِ دہشت گردی کے قانون کو مضحکہ خیز اور بے معنی بنا دیتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ قانون دہشت گردوں کے خلاف بنایا گیا ہے، نہ کہ وکلاء یا عام شہریوں کے لیے؟ حکومت شائستگی کھو چکی اور تمام ضوابط و اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر تُلی ہے۔
ایمان مزاری و ہادی علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیااسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو لڑائی جھگڑا کرنے کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وقت بدلتا رہتا ہے، حکومت نہ بھولے کہ اس کے ظالمانہ ہتھکنڈے ایک دن خود اسی کے لیے وبالِ جان بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ آج ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
بعد آزاں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو لڑائی جھگڑا کرنے کے کیس میں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز کھوکھر ایمان مزاری ایف ا ئی ا ر ہادی علی کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔