وزیر اعلیٰ سندھ غفلت کے مرتکب، 18سال کا حساب دیں، فاروق فرحان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خطاب کے دوران جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور بولنا شروع کردیا انہوں نے کہا کہ 6دن کے بعد آج سندھ کے حکمرانوں کو ایوان میں آنے کی فرصت ملی ہے کہ اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے۔ فاروق فرحان نے کہا کہ سی ایم صاحب غلط بیانی کررہے ہیں یہ غلط اعداد و شمار پیش کررہے ہیں ڈی سی جائے حادثہ پر نہیں پہنچا تھا۔ وزیر اعلیٰ صاحب خود غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں، 18سال کا حساب دیں۔ اسپیکر نے کہا کہ فاروق صاحب آپ بیٹھ جائیں، وزیر اعلیٰ کی تقریر ختم ہونے کے بعد جماعت اسلامی کے رکن اور ایم کیو ایم کے ارکان نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شور شرابہ شروع کردیا جس پر اسپیکر نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں اور رولز کو فالو کریں ، مجھے ڈکٹیٹ نہ کریں،تمام اراکین کو وقت ملے گا۔ بعدازاں وقفہ سوالات کے دوران جب اسپیکر نے سوال کرنے کیلیے محمد فاروق کا نام پکارا تو فاروق فرحان نے کہا کہ میں احتجاجاً سوال نہیں کرتا بیٹھ جاتا ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فاروق فرحان وزیر اعلی نے کہا کہ
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔