گرین لینڈ خطرے میںـ: عوام کوراشن ذخیرہ کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260124-01-17
نوک (مانیٹرنگ ڈیسک) گرین لینڈ کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے پیش نظر عوام کو اشیائے خورونوش، پانی اور دیگر ضروری سامان ذخیرہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی بات کی ہے اور عسکری قوت سے قبضہ کے حوالے سے دھمکی آمیز زبان استعمال کی ہے جس سے گرین لینڈ میں امن اور سلامتی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں گرین لینڈ کی حکومت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی خطرناک حالات سے نمٹنے کے لیے اپنے پاس روزمرہ ضروری اشیا کو فی الحال کم از کم 5 دن کے لیے جمع کرلیں۔ گرین لینڈ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کم از کم 5دن کے کھانے اور پانی کا ذخیرہ رکھیں، تین لیٹر پانی فی فرد روزانہ کی مقدار محفوظ کریں، کھانے کے لیے کین فوڈز، خشک گوشت، مچھلی اور دودھ وغیرہ رکھیں۔ اس کے علاوہ اپنے پاس بیٹری سے چلنے والا ریڈیو، ٹارچ اور ضروری دوائیں وغیرہ بھی اپنے پاس رکھیں۔ علاوہ ازیں مقامی ضروریات کے پیش نظر شکار اور ماہی گیری کے سامان بھی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ حکومت نے کہا ہے یہ ایک بحران کے حالات کے لیے تیار رہنے کی احتیاطی تدبیر ہے کیونکہ ہر ممکن صورتحال کے لیے تیاری ضروری ہے۔ گرین لینڈ کے وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ کسی حملے کا امکان بہت کم ہے، لیکن مکمل طور پر نا ممکن قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرین لینڈ حکومت نے اپنے پاس کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں