بھارت‘ 5شادیاں کرنے والی ’لٹیری دلہن‘ کو قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260124-08-4
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چونکا دینے والے جرم کی کہانی اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں مردوں کو بیوقوف بناکر 5شادیاں کرکے جائداد سے محروم کردینے والی لْٹیری دلہن کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ضلعی و سیشن عدالت کی جج میگھا اگروال نے کہا کہ ملزمہ نے دانستہ طور پر ایسے مردوں کو نشانہ بنایا جو تنہا زندگی گزار رہے تھے۔ سماعت کے دوران لْٹیری دلہن کے شادی کے بعد شوہروں پر مالی دباؤ ڈالنے بلکہ بعض کیسز میں ذہنی اور جسمانی ہراسانی کے الزامات بھی سامنے آئے۔یاد رہے کہ یہ معاملہ اْس وقت سامنے آیا جب متاثرہ شوہروں میں سے ایک نے شکایت درج کرائی۔اس شخص کا الزام تھا کہ خاتون نے خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کیا تھا اور شادی کے بعد پتا چلا کہ پہلے 4 شادیاں کرچکی ہے۔پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ حسینہ اکیلے یہ کھیل نہیں کھیل رہی تھی بلکہ اس کی بیٹیاں اور داماد بھی دھوکا دہی کے اس نیٹ ورک کا حصہ تھے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ طلاق کے بغیر بار بار شادی کرنا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرے میں شادی جیسے مقدس رشتے پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔