data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹرینز عام عوام سے بالاتر نہیں، درخواست ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے بل کو واپس لیا جائے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک بل پاس ہوا ہے جس کے تحت پارلیمنٹرینز کے اثاثہ جات اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی اجازت کے بغیر ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی نمائندوں کو اعلیٰ اخلاقی معیار (ہائی مورل گراؤنڈ) پر ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹرینز عام عوام سے بالاتر نہیں ہیں۔ میں تمام پارلیمنٹرینز سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بل کو واپس لیں، کیونکہ اس سے عوام میں آپ کی عزت کم ہوگی۔ پی ٹی آئی اس بل سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔مزید برآں اسد قیصر نے مزید اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے غزہ کے معاملے پر بورڈ آف پیس میں پارلیمان میں بحث اور مشاورت کے بغیر شامل ہونا انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔ایسے حساس اور اہم قومی معاملات پر ملک بھر کی سیاسی قیادت اور منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہ لینا ایک شرم ناک اور غیر جمہوری طرزِ عمل ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع