صومالی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد‘ محسن نقوی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے دورہ پاکستان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔صومالی وزیر داخلہ کی اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے خیر مقدم کیا۔ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور صومالیہ کے وزرائے داخلہ نے ٹریننگ، بارڈر مینجمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔داخلی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔صومالی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی صومالی ہم منصب کو پولیس اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صومالیہ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد شہر کی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدامات قابل تعریف ہیں، صومالیہ مشکل صورتحال میں ہے، دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں، امید ہے کہ اس دورے سے صومالیہ اور پاکستان کے تعلقات میں وسعت پیدا ہوگی۔محسن نقوی نے کہا کہ صومالیہ کو درپیش چیلنجز کا ادراک ہے،انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں صومالیہ کو مکمل تعاون فراہم کریں گے،علاج اور تعلیم کے لیے آنے والے صومالی شہریوں کو ویزہ سہولت دی جائے گی۔اس موقع پر صومالی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کو وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے وزیراعظم صومالیہ کا خصوصی پیغام پیش کیا۔صومالی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو صومالیہ کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔صومالی وفد میں شیخ نور محمد، حسن حمزہ عدن، عثمان عبداللہی، ادل عبدی، آسمہ ہاغی تھیں جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صومالی وزیر داخلہ وزیر داخلہ نے صومالیہ کے اتفاق کیا محسن نقوی کیا گیا
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی