امریکا: امیگریشن ٹیم کے ہاتھوں بچہ گرفتار‘ تصویر شرمندگی کاباعث بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی امیگریشن حکام نے منی سوٹا میں پری اسکول سے گھر پہنچنے والے 5 سالہ بچے لیام کونیخو راموس کو حراست میں لے لیا۔ اسکول کی سپرنٹنڈنٹ زینا اسٹینوک نے بتایا کہ وفاقی اہلکاروں نے بچے کے والد کو پکڑنے کے لیے حربے کے طور پر اسے چلتی گاڑی سے اتارا کر گرفتار کیا اور دروازہ کھٹکھٹانے کو کہا تاکہ گھر میں موجود افراد کا پتا چل سکے۔ اس دوران معصوم بچے کی خوف زدہ حالت میں تصویر وائرل ہوگئی،جس کے باعث دنیا بھر میں امریکیوں پر تنقید کی جارہی ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔