data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شکارپور (نمائندہ جسارت) سکھر شکارپور نیشنل ہائی وے پر پولیس اور ڈاکوؤں میں شدید فائرنگ، ایس ایچ او لکھی غلام شاہ خمیسو خان بروہی شہید، پولیس ہیڈ کوارٹر میں نماز جنازہ ادا، ڈی آئی جی سمیت اعلی افسران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سکھر شکارپور نیشنل ہائی وے پر پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں لکھی غلام شاہ تھانے کے ایس ایچ او خمیسو بروہی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب سات سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے سکھر روڈ پر ناکہ لگا کر مسافر بسوں اور کوچوں سے لوٹ مار شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی بروقت موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او خمیسو خان بروہی شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں سکھر کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں ضیاء الدین ہسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے تعاقب بھی جاری ہے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سکھر–شکارپور روڈ پر ڈاکوؤں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے بہادر افسر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ شہید افسر نے فرض کی راہ میں عوام کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جان قربان کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہید ایس ایچ او خمیسو خان بروہی کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز شکارپور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل احمد ابڑو، ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ، ڈی جی رینجرز ، لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے اعلیٰ افسران، پولیس افسران، صحافیوں ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ بعدازاں ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکارپور نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے شہید کے بلند حوصلے اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے ورثاء ہمارے اپنے ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے اس موقع پر کہا کہ مجھ سمیت میرے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایچ او ایس ایس پی ڈی ا ئی جی کرتے ہوئے پر پولیس شہید کے نے شہید ڈاکوو ں

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق