گلگت، نگران وزیر اعلیٰ کا کابینہ اراکین کے ہمراہ شہید سیف الرحمن ہسپتال کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
دورے کے دوران انہوں نے حالیہ زلزلے سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی اور آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں کی حالت، فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے حالیہ زلزلے سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی اور آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں کی حالت، فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت ڈاکٹر فرمان اللہ نے وزیر اعلیٰ اور ان کے کابینہ اراکین کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، زلزلہ متاثرین کے علاج، ایمرجنسی انتظامات اور دیگر شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی شبانہ روز محنت اور خدمات کو سراہتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں جاری ایم آر آئی مشین کے کام کا بھی معائنہ کیا اور اس منصوبے کو گلگت بلتستان کے عوام کے لیے صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم آر آئی کی سہولت مکمل ہونے سے مریضوں کو جدید تشخیصی سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان نے ہسپتال میں بہتر انتظامات، نظم و ضبط اور مجموعی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طبی سہولیات ہسپتال میں مریضوں کی وزیر اعلی انہوں نے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔