جینے دو کراچی ملین مارچ‘ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، مدثر انصاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری، ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالحنان خان، نائب امراء خالد زمان شیخ اور شہباز خالد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فروری بروز اتوار ’’جینے دو کراچی ملین مارچ‘‘ شہر کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی نے اس شہر کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ہے، جہاں نہ انسانوں کی جان محفوظ ہے اور نہ مال۔قائدین نے کہا کہ گل پلازا کا حالیہ المناک سانحہ حکومتی نااہلی کی بدترین مثال ہے، جہاں فائر بریگیڈ کی کمی اور انتظامی کوتاہیوں نے درجنوں ہنستے بستے گھر اجاڑ دیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، ٹینکر مافیا میئر کی ناک کے نیچے عوام کو لوٹ رہا ہے جبکہ سرکاری لائنیں خشک ہیں۔ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جن پر روزانہ ہونے والے ٹریفک حادثات معصوم جانیں نگل رہے ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ کھلے گٹروں میں گر کر بچوں کی ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ جماعت اسلامی ضلع غربی کے ذمہ داران نے پیپلز پارٹی اور میئر کراچی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی صرف فوٹو سیشن اور جھوٹے دعووں کے ماہر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :