ذرائع کے مطابق غزہ پیس پلان کے حوالے سے احسن اقبال نے حکومت پاکستان کی پوزیشن سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ حکومتی فیصلے کی مخالفت نہ کریں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے تحفظات احسن اقبال کے سامنے رکھے، جس پر احسن اقبال نے کہا کہ وہ اس کا جواب لیکر دوبارہ ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں غزہ پیس معاہدے سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال نے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کے غزہ پیس معاہدے سے متعلق تحفظات بغور سنے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر حکومتی پالیسیوں سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کے جذبات کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے بعض حکومتی فیصلوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اپوزیشن کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ ان کے تمام تحفظات اور خدشات وزیراعظم تک پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اہم قومی معاملات پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے کی خواہاں ہے۔ ذرائع کے مطابق غزہ پیس پلان کے حوالے سے احسن اقبال نے حکومت پاکستان کی پوزیشن سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ حکومتی فیصلے کی مخالفت نہ کریں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے تحفظات احسن اقبال کے سامنے رکھے، جس پر احسن اقبال نے کہا کہ وہ اس کا جواب لیکر دوبارہ ملاقات کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے غزہ پیس کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال