وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دھماکے پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور سیکیورٹی اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کی نشان دہی کی ہدایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ڈی آئی خان میں بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دھماکے پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور سیکیورٹی اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کی نشان دہی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کی درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے داروں کو

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار