Jasarat News:
2026-07-24@04:02:10 GMT

آٹا چکی اونرز کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھا گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے ہر ضلع کی آبادی کے حساب سے رعایتی سرکاری گندم کوٹہ سے تیار کردہ آٹا اسی ضلع کے عوام کو فراہم کرنے اور آٹا ضلع سے باہر لیجانے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے آٹا چکی اونرز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری حاجی نجم الدین چوہان نے چیف سیکرٹری حکومت سندھ کو خط لکھ دیا جس کی کاپی گورنر سندھ وزیر اعلی سندھ صوبائی وزیر خوراک سیکرٹری خوراک ڈائریکٹر خوراک ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ڈپٹی کمشنر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حیدرآباد کو ارسال کردیں خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلیے حیدرآباد سمیت سندھ کے ہر ضلع کی آبادی کی آٹا کی ضرورت کے مطابق رعایتی سرکاری گندم ہر ضلع کی رولر فلور ملز اور آٹا چکیوں کو فراہم کررہی ہے اس کے باوجود سندھ کے عوام مہنگی گندم کا مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم پر 85 ارب روپے کی سبسڈی کے باوجود سندھ کا عوام مہنگی گندم کا مہنگا آٹا خریدنے پر کیوں مجبور ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کے اکثریتی عوام کو گلی محلوں میں قائم آٹا چکیاں۔ آٹا فراہم کرتی ہیں جنہیں ماہ جنوری فی اسٹون 88 کلو ناکافی سرکاری گندم فراہم کررہا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں گندم اور اٹا بحران پر قابو پانے کیلیے ضلع کی آبادی کے مطابق فراہم کردہ رعایتی سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹا اسی ضلع کی عوام کو فروخت کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور آٹا ضلع سے باہر لیجانے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرکاری گندم عوام کو ضلع کی

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن