حکومت پنجاب کا بسنت کے 3 روز لاہور کے شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
حکومت پنجاب کا بسنت کے 3 روز لاہور کے شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
لاہور(سب نیوز )حکومت پنجاب نے 6 ،7 اور 8 فروری کو بسنت کے دوران عوام کو میٹرو بس، اورنج ٹرین اور گرین لائن میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بسنت کے لیے 10 لاکھ موٹرسائیکلوں کو فری سیفٹی وائرز لگا کر دییجائیں گے، بسنت کے 3 روز فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، 2 کنٹرول روم بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں، مانیٹرنگ اور ٹریفک سمیت ہر لحاظ سے بہترین پلان بنایا گیا ہے، عوام کو دنگا فساد پر لگا دیا گیا تھا، پنجاب کیعوام کوان کی خوشیاں لوٹائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بسنت کیدوران غلط ڈور استعمال کرنے پر 5سال سزا اور جرمانہ ہوگا، ریڈ زون میں بغیرسیفٹی راڈ کے موٹرسائیکل کے داخلیکی اجازت نہیں ہو گی۔مریم نواز کاکہنا تھا کہ بسنت 500 سال پرانا تہوار ہے۔ پنجاب کی ثقافت بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، 6 فروری کی رات سے بسنت فیسٹیول کا آغاز کر دیا جائے گا ، اس دوران کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان میں محاذِ جنگ سے دور رہنے کا الزام: سابق نیٹو فوجی ٹرمپ کے بیان پر برہم افغانستان میں محاذِ جنگ سے دور رہنے کا الزام: سابق نیٹو فوجی ٹرمپ کے بیان پر برہم چترال؛ دروش ارندو میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق لاہور کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جویاہ، کی قیادت میں 24 افراد پر مشتمل بزنس ڈیلیگیشن کا سری لنکا کا دورہ عرب وزرائے خارجہ کا اہم مشاورتی اجلاس، غزہ صورتحال پر مشترکہ حکمتِ عملی پر غور ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا بیوی کو گھورنے، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ سے قانون منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بسنت کے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔