حیدرآباد: کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ طورا بی بی ولد رضا خان، 7 سالہ شاہ زیب ولد غلام حیدر، 5 سالہ عالم خان ولد غلام حیدر، 50 سالہ غلام حیدر ولد مرزا خان، 45 سالہ رضا خان ولد مرزا خان، 40 سالہ مسمات ثمینہ ولد روزی خان، 5 سالہ جنت بی بی ولد رضا خان، 45 سالہ صالی زوجہ غلام حیدر شامل ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ جاں ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔