شیخ روحیل اصغر نے شانزے علی اور جنید صفدر کے رشتے اور شادی کی تفصیلات بتادیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان، سابق رکنِ قومی اسمبلی اور معروف تاجر شیخ روحیل اصغر نے اپنی پوتی شانزے علی روحیل اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کے رشتے اور شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
جنگ کے مطابق گزشتہ دنوں شیخ روحیل اصغر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شانزے علی روحیل اور جنید صفدر کے رشتے اور شادی سے متعلق تفصیلات بتائیں۔پوتی کی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر نے کہا یہ مکمل طور پر ارینجڈ میرج تھی۔ لوو میرج کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز میرے لیے بیٹی جیسی ہیں اور وہ میرا بہت احترام کرتی ہیں۔ ان کی بیٹی ماہ نور اور میری پوتی شانزے کافی عرصے سے گہری سہیلیاں ہیں۔ ان کی دوستی اس حد تک تھی کہ وہ ایک دوسرے کے گھروں میں بھی رہا کرتی تھیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک ایسے ہی موقع پر انہوں نے میری پوتی کو دیکھا اور اسے اپنی بہو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جنید صفدر کے خاندان نے یہ رشتہ مجھ تک پہنچایا اور میں نے رضامندی ظاہر کردی۔
ہماری فوج مکمل تیار ہے، کسی بھی قسم کےحملے کو مکمل جنگ تصورکیاجائےگا: ایرانی حکام
شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ انہوں نے مجھے چائے پر مدعو کیا جہاں اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔ میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ایک نہایت سادہ مزاج اور مہمان نواز انسان ہیں۔ وہ سب بہت عاجز لوگ ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیخ روحیل اصغر نے جنید صفدر کے انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔