فرانچسکا آلبانیز کا UN سے اسرائیل کی رکنیت معطل کرنیکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
اپنی ایک تقریر میں فرانچسکا آلبانیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ہاتھوں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر نام نہاد عالمی برادری کی خاموشی زیر سوال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی امور کی نمائندہ خصوصی "فرانچسکا آلبانیز" نے مطالبہ کیا کہ اس عالمی پلیٹ فارم سے اسرائیل کی رکنیت معطل کی جائے۔ نیز عالمی سطح پر اس رژیم کا بائیکاٹ بھی کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار غزہ و دیگر علاقوں میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری صیہونی انسانی جرائم کے تناظر میں کیا۔ فرانچسکا آلبانیز نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر نام نہاد عالمی برادری کی خاموشی زیر سوال ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ ادارہ، جارح اسرائیل کو قابو میں رکھنے کے لئے اپنے قانونی ذرائع استعمال کرے۔ انہوں نے اس خطرے سے بھی خبردار کیا کہ موجودہ عالمی نظام خطرے سے دوچار ہے، اس لئے اب وقت آ گیا ہے کہ جنرل اسمبلی سے اسرائیل کی رکنیت معطل کی جائے اور اس پر ہمہ جہتی پابندیاں عائد کرنے کے لئے عالمی سطح پر فیصلہ کُن اقدام کیا جائے۔ ان پابندیوں میں خاص طور پر اسرائیل کو اسلحے کی ترسیل کو مدنظر رکھا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو