غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے کیا، عسکری ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
عسکری ذرائع نے کہا اسرا ئیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے صرف امریکہ ہی روک سکتا ہے، غزہ امن بورڈ کے تحت پاکستان کی فوج حماس کو غیر مسلح کرنے یا فلسطین سمیت کسی مسلمان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔ عسکری ذرائع نے کہا جہاں چین ہو وہاں ہمیں فکر نہیں ہوتی اور جہاں ہم ہوں وہاں چین کو فکر نہیں ہوتی، ہماری دوستی ہے، برطانیہ، یورپ سب امریکہ کے اتحادی ہیں۔ انہوں نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی ذرائع نے امریکی صدر کے بورڈ آف پیس میں شمولیت پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے 8 بڑے ممالک کیساتھ مل کر بورڈ میں شرکت کا فیصلہ کیا، پاک فوج حماس کو غیر مسلح کرنے یا فلسطین سمیت کسی مسلمان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ عسکری ذرائع نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پاکستان نے غزہ امن بورڈ میں شرکت کا فیصلہ 8 بڑے اسلامی ممالک سے مشاورت اور بہت سوچ سمجھ کر کیا۔ عسکری ذرائع نے کہا اسرا ئیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے صرف امریکہ ہی روک سکتا ہے، غزہ امن بورڈ کے تحت پاکستان کی فوج حماس کو غیر مسلح کرنے یا فلسطین سمیت کسی مسلمان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔ عسکری ذرائع نے کہا جہاں چین ہو وہاں ہمیں فکر نہیں ہوتی اور جہاں ہم ہوں وہاں چین کو فکر نہیں ہوتی، ہماری دوستی ہے، برطانیہ، یورپ سب امریکہ کے اتحادی ہیں۔ انہوں نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں۔
عسکری ذرائع نے کہا معرکہ حق میں تمام فیصلے وزیراعظم نے کیے بس فوج نے اپنی ان پٹ دی، سات مئی کو بھارتی ڈی جی ملٹری آپریشنز کا میسج آیا ہم نے جو جواب دیا اس سے انہیں آگ لگ گئی تھی، پاکستانی فوج کا اپنا ایک فیصلہ ہے کہ ہم نے کیسے جواب دینا ہے اور ہم نے دیا۔ عسکری ذرائع نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی تب ختم ہوگی جب نیت ٹھیک ہو گی، نیشنل ایکشن پلان کا پہلا نکتہ فوجی آپریشن ہے جو کر رہے ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ آپریشنز ہو رہے ہیں۔ عسکری ذرائع نے کہا خیبرپختونخوا میں گورننس بہتر نہیں چل رہی، وہاں 3300 ملازمین ہیں جو پورا نہیں اتر پا رہے۔ عسکری ذرائع نے کہا طالبان کو بتایا ہے ہم معافی نہیں دیں گے، ہمیں انہیں ٹھیک کرنا ہے۔ اس کے علاوہ عسکری ذرائع نے کہا آزاد کشمیر میں کلیئر کر لیں، کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے والے کے ذہنی مریض ہونے کے موقف پر قائم ہیں جبکہ ہم کسی جماعت کے حامی یا مخالف نہیں مگر جو پاکستان کیخلاف سوچے گا وہ نہیں چل سکتا۔
عسکری ذرائع نے کہا پاکستان سے اوپر کسی کی ذات یا سیاست نہیں ہو سکتی اور یہ بات طے ہو چکی۔ ایک سوال کے جواب میں عسکری ذرائع نے کہا یو اے ای اور انڈیا کے معاہدے سے کوئی مسئلہ نہیں، یو اے ای ہمارا بہت اچھا دوست ہے، ہمیں اس پر کوئی شک نہیں، ہمارے بنگلہ دیش کیساتھ پہلے کیسے تعلقات تھے اور اب کیسے ہیں دنیا دیکھ رہی ہے، ہمارا دوست جہاں بیٹھا ہوگا وہاں کوئی غلط بات کرے گا تو ہمارا دوست بتائے گا ٹھیک کیا ہے۔ عسکری ذرائع نے کہا خیبرپختونخوا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں میں اس وقت دو ہزار نو سو اڑسٹھ کیس زیر التواء ہیں، تین سال سے زیادہ عرصہ سے ٹوٹل چھ سو ستاتر اور صرف خیبرپختونخوا میں چھ سو اکیس کیسز التواء میں ہیں، کے پی کے پولیس بہت بہادر ہے مگر اسے فری ہینڈ ملے تو وہ کام کر سکتی ہے۔ عسکری ذرائع نے کہا کے پی کے میں آپریشن نہ کریں تو کیا اسے نور ولی محسود کے حوالے کر دیں؟ کے پی کے میں وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر مل کر کام کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عسکری ذرائع نے کہا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔