برطانیہ میں دلچسپ واقعہ: طیارہ مسافروں کو ائیرپورٹ پر چھوڑ کر پرواز کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ میں فضائی سفر کے نظام سے متعلق ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک معروف ایئرلائن کی پرواز درجنوں مسافروں کو ائیرپورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔
اس واقعے نے نہ صرف متاثرہ مسافروں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کیا بلکہ ایئرلائنز کے انتظامی نظام پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیٹ 2 کمپنی کی پرواز ایل ایس 879 مانچسٹر ائیرپورٹ سے اسپین کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر ائیرپورٹ پہنچے، چیک اِن مکمل کیا اور بورڈنگ پاس حاصل کرنے کے بعد طیارے کی جانب روانہ ہوئے، تاہم ائیرپورٹ کے اندر عملے کی ناقص رہنمائی کے باعث 35 سے زائد مسافر غلط راستے پر چلے گئے، جہاں انہیں طیارے کے بجائے ایک بند گزرگاہ یا ڈیڈ اینڈ کا سامنا کرنا پڑا۔
مسافروں کے مطابق وہ سمجھتے رہے کہ شاید یہ کوئی عارضی انتظار گاہ ہے اور عملے کا کوئی فرد آ کر دروازہ کھولے گا یا انہیں بس کے ذریعے طیارے تک لے جایا جائے گا، لیکن وقت گزرتا رہا اور تقریباً 40 منٹ تک کوئی عملہ ان کی رہنمائی کے لیے موجود نہ تھا۔ اس دوران مسافروں میں بے چینی اور پریشانی بڑھتی گئی جب کہ بعض مسافروں نے اس کیفیت کو قید جیسا تجربہ قرار دیا۔
جب مسافروں کو بالآخر صورتحال کی سنگینی کا احساس ہوا اور وہ واپس روانگی کے مرکزی دروازے کی طرف لوٹے تو انہیں یہ جان کر شدید صدمہ ہوا کہ طیارہ ان کے بغیر ہی پرواز کر چکا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ یہ بات ناقابلِ یقین ہے کہ درجنوں بورڈنگ پاس رکھنے والے افراد کی عدم موجودگی کے باوجود طیارے کو روانگی کی اجازت دے دی گئی اور عملے نے مسافروں کی گنتی تک ضروری نہ سمجھی۔
واقعے کے بعد مسافروں نے ایئرلائن انتظامیہ پر شدید غصے اور مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ائیرپورٹ اور ایئرلائن عملہ اپنی بنیادی ذمہ داری نبھاتا تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔
بعد ازاں ایئرلائن کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچا دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ فضائی سفر کے انتظامی نظام میں موجود کمزوریوں کی واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس نے مسافروں کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسافروں کو
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم