اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل براہِ راست اس کی نوجوان نسل سے جڑا ہوا ہے، اعلیٰ تعلیم تک رسائی، مستحق طلباءکی امداد اور ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی جیسے اقدامات نوجوانوں کو عملی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

 ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔ انہوں نے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر پاکستان کے عوام خاص طور پر طلباء، اساتذہ، والدین، سکالرز اور تعلیم کے فروغ سے منسلک تمام افراد کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سال کا موضوع ”تعلیم کی تخلیق میں نوجوانوں کی طاقت“ اس بات پر زور دیتا ہے کہ نوجوانوں کو صرف طالب علم نہیں بلکہ مفکر، موجد اور ذمہ دار شہری کے طور پر بھی تسلیم کیا جائے جن کے خیالات تعلیمی نظام اور جمہوری معاشروں کو مضبوط کرتے ہیں۔

پاکستان نے ایران مخالف قرارداد کیخلاف ووٹ دیکر   اصولی مؤقف اختیار کیا: ایرانی سفیر رضا  امیری مقدم

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل براہِ راست اس کی نوجوان نسل سے جڑا ہوا ہے، ہمارے ملک کی ثقافتی وراثت وسیع اور نوجوان آبادی زیادہ ہے، اس لئے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ تعلیم نوجوانوں میں نہ صرف تجسس، قابلیت اور کردار کو پروان چڑھائے بلکہ یہ ان کو تنقیدی سوچ، اخلاقی عمل اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بھی بنائے۔ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت مفت اور لازمی تعلیم کی ضمانت اس بنیادی حق کے لئے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے اور باہمی رابطوں پر مبنی عالمی منظرنامے میں تعلیم کوعملی مہارتوں، جدید علوم، اخلاقی اقدار اور تنوع کے احترام کو یکجا کرنا چاہیے۔  اعلیٰ تعلیم کو بہتر بنانے، تحقیق اور ایجاد کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل تعلیم میں اضافے کی کوششیں اس بدلتی ہوئی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔ تکنیکی اور پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت نوجوانوں کو قابلِ روزگار مہارتوں سے آراستہ کرنے اور محنت کی عظمت کو باور کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

محسن نقوی کی امریکی سفیر  نیٹلی بیکر سے  اہم ملاقات، جعلی ویزا نیٹ ورکس پر مشترکہ کارروائی پر اتفاق

 صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مہارتوں کے فروغ کےلئے کیے جانے والے قومی اقدامات نوجوانوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے استفادہ کیلئے تیار کررہے ہیں اور تربیت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار، کاروبار اور عالمی سطح پر شمولیت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔خواتین، مدارس کے طلباءاور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں تک مواقع بڑھانے والے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ترقی کے ثمرات سب کو یکساں طور پر میسر ہو۔

صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم اس وقت پروان چڑھتی ہے جب خاندان، معاشرہ، اساتذہ، ادارے اور نجی شعبہ مل کر کام کرتے ہیں اور جب طلباء خود اپنے علمی ماحول کو سنوارنے میں حقیقی طور پر شامل ہوں۔ آج کے دن ،میں تمام متعلقہ افراد اور اداروں سے یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ تعلیم کو قومی ترجیح کے طور پر تسلیم کریں گے اور اپنے نوجوانوں کو ایک ہنر مند، روشن خیال اور مضبوط پاکستان کی تعمیر میں شراکت دار بنائیں گے۔

صدر اور وزیر اعظم کاچترال میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار، امدادی کاروائیاں تیز کرنے کا حکم

 صدر مملکت نے دعا کی کہ ہماری اجتماعی کوششیں آنے والی نسلوں کےلئے امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہوں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: صدر مملکت نے نوجوانوں کو نے کہا کہ

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو