سوشل میڈیا پلیٹ فام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہماری افواج کا حماس کے مجاہدین سے تصادم ہوگا جو کئی دہائیوں سے فلسطین کی سرزمین کا دفاع کررہے ہیں، اگر خدانخواستہ اس تصادم کے نتیجے میں پاکستانی افواج کے افراد بھی مارے جائیں تو ہمیں بتایا جائے کہ ہم انہیں کیا میڈل دیں، اگر دشمن کے مقابلے پر آپ جنگ میں شہید ہوں تو آپ اسے نشان حیدر دیتے ہیں لیکن حماس کے یاتھوں مرنے والے کو ہم کیا کہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے میں شامل ہوکر 25 کروڑ عوام کو مایوس کیا، عوام اسے مسترد کرتی ہے، یہ معاہدہ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن سے متصادم ہے، اسرائیل کے حعالے سے بابائے قوم کو دوٹوک مؤقف رہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے لہذا پاکستان اسے کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس اقدام سے قبل نہ ہی اسمبلی اور نہ ہی سینیٹ کو اعتماد میں لینا ضروری سمجھا اور ایسا کام کیا ہے کہ جس سے پاکستان مزید مشکلات میں مبتلا ہوگا، اہم بات یہ کہ جس فلسطین میں امن کے نام پر یہ نام نہاد بورڈ بنایا گیا ہے اس کی تو نمائندگی ہی نہیں ہے، یعنی دنیا سے امریکا کرائے کے لوگوں کو جمع کرنے کے بعد امریکا فلسطین کی سرزمین پر امن قائم کرنا چاہتا ہے اور ایسا امن جو فلسطینی عوام کی مرضی کیخلاف ہے۔

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ٹرمپ کہتا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کو غیر مسلح کریں گے، حزب اللہ اور حماس وہ لوگ ہیں جو اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کے محافظ ہیں، پاکستان اگر ٹرمپ کے اشارے پر حماس کو غیر مسلح کرے گا تو یقیناً اس سے تصادم ہوگا، ہماری افواج کا ان مجاہدین سے تصادم ہوگا جو کئی دہائیوں سے فلسطین کی سرزمین کا دفاع کررہے ہیں، اگر خدانخواستہ اس تصادم کے نتیجے میں پاکستانی افواج کے افراد بھی مارے جائیں تو ہمیں بتایا جائے کہ ہم انہیں کیا میڈل دیں، اگر دشمن کے مقابلے پر آپ جنگ میں شہید ہوں تو آپ اسے نشان حیدر دیتے ہیں لیکن حماس کے یاتھوں مرنے والے کو ہم کیا کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی پاکستانی وزیراعظم کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کرے گا کہ ہمارے فوجی فلسطین میں جاکر امن کے نام پر ایسا کام کریں کہ جس سے فلسطینی مظلوم عوام کا خون بہے۔ مکمل بیان کیلئے ویڈیو ملاحضہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرے گا

پڑھیں:

اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے  الزام  میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب  ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4  پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ  اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ  بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی