شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔ جیو نیوز کے مطابق متنازع ٹویٹس کیس کا مختصر فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا اور 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکاایکٹ کے سیکش9 کےتحت 5، 5 سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزائی گئی جبکہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اس سے قبل آج کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتےہیں جس کے بعد انہوں نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا تھا۔
امن وترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تعلیم کے عالمی دن پر پیغام
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔