تانگیر میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، دو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
مقامی ذرائع کے مطابق تانگیر کے گاؤں لرک میں ایک رہائشی گھر کا گھڑی ٹاور (آبزرویشن ٹاور) گر گیا جس کی وجہ سے مکان کی چھت بھی زمین بوس ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تانگیر کے ایک گاؤں میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تانگیر کے گاؤں لرک میں ایک رہائشی گھر کا گھڑی ٹاور (آبزرویشن ٹاور) گر گیا جس کی وجہ سے مکان کی چھت بھی زمین بوس ہو گئی۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور جی بی سکاؤٹس نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔ ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مکان کی چھت
پڑھیں:
سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
فائل فوٹوسندھ کی تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی جیلوں میں 14 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن 27 ہزار قیدی موجود ہیں۔
دستاویز کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں بھی قیدیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں گنجائش 2400 قیدیوں کی ہے مگر 8 ہزار قیدی رہ رہے ہیں۔
اسی طرح ملیر جیل کی گنجائش 2200 قیدیوں کی ہے لیکن وہاں ساڑھے 5 ہزار قیدی موجود ہیں۔
جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق صوبہ سندھ میں 23 جیلیں ہیں، جو نہ صرف بھری ہوئی ہیں بلکہ اب اوور پاپولیٹڈ ہوگئی ہیں۔
حیدرآباد سینٹرل جیل میں قیدیوں کی گنجائش ڈیڑھ ہزار کی ہے، جہاں 3 ہزار افراد قید کاٹ رہے ہیں۔
لاڑکانہ سینٹرل جیل ساڑھے 6 سو افراد کے لیے بنائی گئی لیکن یہاں 1 ہزار افراد قید ہیں، ٹھٹھہ کی جیل ڈھائی سو افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی لیکن قیدی ساڑھے 9 سو ہیں۔
صوبے میں خواتین کی 3 جیلیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں قائم ہیں، جہاں موجود خواتین قیدیوں کی تعداد 438 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ان میں سے صرف 68 خواتین سزا یافتہ ہیں۔
صوبے بھر کی جیلوں میں 27 ہزار قیدیوں میں سب سے زیادہ 22 ہزار 600 ایسے قیدی ہیں، جن کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد محض ساڑھے 3 ہزار ہے۔
جیلوں میں سزائے موت کے 459 افراد بھی اپنی زندگی کے دن گن رہے ہیں۔