گلبرگ کے ہوٹل میں آگ پر قابو پا لیا گیا، دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلبرگ میں واقع ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جس کی زد میں آکر دوافراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق آگ بیسمنٹ ون میں بوائلر پھٹنے کے باعث لگی، جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہوٹل کو مکمل طور پر کلئیر کر دیا گیا ہے اور تینوں بیسمنٹ میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 27 فائر گاڑیوں اور 72 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
ڈی جی ریسکیو کے مطابق گیس اور دھواں بھر جانے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام بیسمنٹ میں پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں محفوظ رہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے اور مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ، بھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔