لاہور کے ہوٹل میں آگ، ایک نوجوان جاں بحق، 5 زخمی، 180 افراد ریسکیو
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ایک ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا اور 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ ہنگامی ریسکیو آپریشن کے دوران تقریباً 180 افراد کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو 1122 پنجاب کے ترجمان کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ تقریباً 275 ہوٹل کے عملے اور مہمانوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پر سرچ اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ ریسکیو 1122 کی 21 ایمرجنسی گاڑیاں اور 80 اہلکار و افسران آپریشن میں مصروف تھے۔
ہوٹل انتظامیہ کے مطابق سی سی ٹی وی آپریٹر شہریار اور ریاض لاپتہ ہیں۔ ہوٹل 19 منزلہ اور 4 کنال رقبے پر محیط ہے، جس کی بیسمنٹ تین سطحوں پر مشتمل ہے۔ شدید متاثرہ بیسمنٹ ون ہے، اور سرچ و ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے جائے وقوعہ پر بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کی بیسمنٹ میں لگی تھی اور اسے بجھانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کے اندر اس وقت کوئی بھی شخص موجود نہیں اور زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بیسمنٹ میں وافر مقدار میں پانی موجود ہے، جس سے آگ کو جلد کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گلبرگ ہوٹل میں محصور تمام 180 افراد کو محفوظ طریقے سے نکالا۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری، ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور موقع پر موجود ہیں اور ہدایت دی گئی ہے کہ ہر ایک شخص کو بحفاظت نکالے جانے تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔