لاہور کے نجی ہوٹل میں آگ لگ گئی، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
گلبرگ کے ایک ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں نجی کالج کی تقریب جاری تھی، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ آگ گیس لیکج کے باعث بھڑکی۔
یہ بھی پڑھیے: گل پلازہ آتشزدگی کی ایف آئی آر درج، واقعہ ’غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ‘ قرار
جاں بحق شخص کی شناخت ہوٹل کے لانڈری ملازم عمران کے طور پر ہوئی، جس کی لاش نکال لی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ہوٹل سے تقریباً 180 افراد کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بتایا کہ آگ ہوٹل کی بیسمنٹ میں لگی اور اب تک اس پر قابو پانے کے لیے کام جاری ہے۔ متاثرین میں 28 سالہ خاتون اور الیکٹریشن مبین بھی شامل ہیں، جس کا جسم 40 فیصد جھلس چکا ہے، جبکہ دیگر افراد کی حالت دھویں کے باعث متاثر ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریسکیو ٹیم کی محنت کو سراہا اور کہا کہ 180 افراد کی جانیں بچ جانا اتفاق نہیں بلکہ سیف پنجاب وژن اور فعال ہائیڈرنٹ سسٹم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اور ریسکیو اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گل پلازہ کی عمارت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری، اہم انکشافات سامنے آگئے
صوبائی وزیر فیصل کھوکھر، چیف سیکریٹری، ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی بھی موقع پر موجود تھے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے عمارت کی مکمل انسپکشن شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ گل پلازہ سانحے میں بھی ہلاکتیں اور بھاری مالی نقصان ہوا تھا، جس کی مالیت 10 سے 15 ارب روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی آگ عمارت فائر بریگیڈ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آتشزدگی فائر بریگیڈ
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی موسم کو متاثر کر رہا ہے۔ اس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان برقرار رہے گا۔
پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال، کوہستان اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Hours of torrential rain have triggered severe flooding in Lahore, submerging thousands of homes and affecting millions in Pakistan’s second-largest city. The extreme monsoon weather has caused widespread damage, according to emergency services. Residents say it is the worst… pic.twitter.com/IYCbDSEg9Y
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 22, 2026
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بالائی اور جنوب مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے جبکہ شہریوں، بالخصوص سیاحوں اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر میں سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بڑا آپریشن مکمل
ادھر قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں نے بھی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تیز بارش، آندھی یا گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے بارش پاکستان سیلاب محکمہ موسمیات