Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:03:09 GMT

مونی رائے کے ساتھ اسٹیج پر ہراسانی، اداکارہ کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

مونی رائے کے ساتھ اسٹیج پر ہراسانی، اداکارہ کا انکشاف

بھارتی اداکارہ مونی رائے نے حال ہی میں ہریانہ کے شہر کرنال میں ایک پروگرام کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ جشن کے طور پر منعقد ہونے والا یہ ایونٹ ان کے لیے ذہنی اذیت اور شرمندگی کا باعث بن گیا۔ مونی رائے کے مطابق جیسے ہی وہ اسٹیج کی جانب بڑھیں، حالات غیر آرام دہ ہو گئے۔ انہوں نے لکھا کہ چند مرد حضرات، جن میں کچھ عمر رسیدہ بھی تھے، تصاویر لیتے ہوئے ان کی کمر پر ہاتھ رکھ رہے تھے، جس پر انہوں نے فوراً اعتراض کیا اور ہاتھ ہٹانے کو کہا۔
اداکارہ کے مطابق اس کے باوجود رویہ بہتر نہیں ہوا اور اسٹیج پر پہنچنے کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی۔ دو افراد نے ان کے سامنے نازیبا جملے کہے، نامناسب اشارے کیے اور آوازیں کسنی شروع کیں۔ مونی رائے نے بتایا کہ ابتدا میں انہوں نے نرمی سے روکنے کی کوشش کی، مگر جواب میں ان کی طرف گلاب کے پھول اچھالے گئے۔ ایک موقع پر وہ پروگرام ادھورا چھوڑ کر جانے کا سوچنے لگیں، لیکن واپس آ کر تقریب مکمل کی۔
اداکارہ نے افسوس کے ساتھ بتایا کہ اس دوران نہ کسی منتظم نے اور نہ ہی وہاں موجود خاندانوں نے ان افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ اسٹیج اونچائی پر تھا اور کچھ لوگ نیچے سے ویڈیوز بنا رہے تھے، جبکہ روکنے پر بدزبانی کی گئی۔
مونی رائے نے کہا کہ وہ خود کو کمتر، خوفزدہ اور ذہنی طور پر ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ متعلقہ حکام اس رویے کے خلاف کارروائی کریں۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ فنکار اپنے ہنر کے ذریعے ایمانداری سے روزگار کماتے ہیں اور سوال اٹھایا کہ اگر یہ رویہ کسی کی بیٹی، بہن یا گھر کی خواتین کے ساتھ ہوتا تو کیا ردعمل ہوتا۔
اداکارہ نے کہا کہ عام طور پر وہ منفی تجربات کو عوام کے سامنے نہیں لاتی، لیکن یہ واقعہ حد پار کر گیا، اور انہوں نے اپنے ملک، عوام اور روایات سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بعض رویوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف